ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / غازی آباد: دو سال کی معصوم کے ساتھ چوتھی منزل سے گری خاتون، دونوں جاں بحق

غازی آباد: دو سال کی معصوم کے ساتھ چوتھی منزل سے گری خاتون، دونوں جاں بحق

Mon, 28 Dec 2020 11:21:07  SO Admin   S.O. News Service

غازی آباد، 28 دسمبر (آئی این ایس انڈیا)قومی دارالحکومت دہلی سے متصل اترپردیش کے غازی آباد میں ایک خاتون اپنی دو سالہ بیٹی کے ساتھ چوتھی منزل سے نیچے گرگئی۔ مقامی شہریوں نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کرنے کے ساتھ ہی خاتون اور اس کی بچی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔معلومات کے مطابق ہفتہ کی شام دیر گئے غازی آباد کے علاقے تلہ موڑ کے علاقے میں کچھ گرنے کی تیز آواز سنائی دی۔ جب لوگ اس سمت دوڑے، جہاں سے آواز آئی، وہ چونک گئے۔ ایک خاتون اور ایک معصوم دو سالہ بچہ موقع پر گرے تھے، دونوں خون میں لت پت تھے۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ لوگوں نے خاتون اور بچی کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

مقتولہ کا نام پریتی بتایا جارہا ہے۔ متوفیہ کے لواحقین نے جہیز کی مانگ کولے کر موت پرشک ظاہر کرتے ہوئے شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس نے متوفیہ کے لواحقین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ معلومات کے مطابق پریتی اپنی دو سالہ بیٹی اور شوہر کے ساتھ کئی منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رہتی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ پریتی کے اہل خانہ میں پچھلے کچھ دنوں سے اختلافات پائے جارہے تھے۔معلومات کے مطابق، جمعہ کی رات بھی خاتون نے اپنے شوہر سے لڑائی لڑی تھی۔ اس جھگڑے کے بعد پولیس پہنچی، شوہر اور بیوی کو راضی کیا گیا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ خاتون اپنے شوہر سے جھگڑے کی وجہ سے دباؤ میں تھی اور اسی تناؤ میں اس نے کئی منزلہ عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگائی اور خودکشی جیسا خوفناک قدم اٹھایا۔ فی الحال پولیس نے متوفیہ کے لواحقین کی شکایت کی بنیادپر معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔


Share: